لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مفکر پاکستان نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ عمران خان ملک کو خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اشرافیہ اور غریب کیلئے الگ الگ قانون کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی خاندان یا فردواحد کی خوشنودی نہیں بلکہ جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت ختم ہو گیا جب جنگیں سرحدوں پر لڑی جاتی تھیں، اب ٹیکنالوجی کی جنگ لڑی جا رہی ہے جسے جیتنا ضروری ہے۔ نوجوانوں کی ملک کو خوشحال بنانے کیلئے ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج تجدید عہد اور شاعر مشرق کی شاعری سے تقویت حاصل کرتے ہوئے رہنمائی کا دن ہے۔ میں لامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آج پوری قوم شاعر مشرق کی احسان مند ہے جنہوں نے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی۔ علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ریاست کا خواب دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پرعزم اور ملک کو خوشحال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کا 63 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جسے جگانے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبالؒ کے فلسفے کو آگے بڑھا کر ہم کرپشن کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی علامہ اقبالؒ کی سوچ سے تقویت لے کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کی پاکستان بنانے کی سوچ کو زندہ رکھیں گے، اسے ختم نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس صوبے کے عوام کی پرعزم طریقے سے خدمت کریں گے۔ کسی خاندان یا فرد واحد کی خوشنودی نہیں بلکہ جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے۔ نوجوانوں کی ملک کو خوشحال بنانے کیلئے ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب علامہ اقبالؒ کی سوچ کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے۔