جدہ : سعودی عرب کے بڑے صنعتی شہر دمام کو جدید ترین بنانے کی جدوجہد جاری ہے ۔ سعودی حکومت نے صنعتی شہر دمام میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ریسٹ بینچ متعارف کروا دیے ہیں ۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی میسر آئیگی ۔
عرب اخبار کے مطابق اہم ترین شہر کی مختلف سڑکوں اور محلہ جات میں ان کا جال بچھایا جارہاہے ۔ یہ جدید ترین ریسٹ بینچ فائیو جی ، فور جی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں ۔
ڈیجیٹل بینچوں میں شمسی توانائی سے روشنی اور الیکٹرسٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ رات کے اوقات میں یہاں بیٹھنے والوں کو اندھیرے کا احساس نہیں ہوگا۔
بناءً على توجيهات معالي امين #المنطقة_الشرقية م.فهد الجبير
— أمانة المنطقة الشرقية (@EasternEamana) November 8, 2020
للإرتقاء بمستوى الخدمات المقدمة بدأت #بلدية_وسط_الدمام بتركيب النموذج الأولي للمقاعد المخصصة للمتنزهين (الإستراحة الرقمية)ضمن مبادرة أنسنة المدن وتحسين المشهد الحضري... https://t.co/p5von1OdTD
وائی فائی نیٹ ورک اور سمارٹ آلات کی چارجنگ کی سہولت موجود ہے ۔ دمام میونسیپیلٹی کا کہناہے کہ ڈیجیٹل ریسٹ بینچ پانچوں فرض نمازوں کی اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر ، تشہیری بورڈ ، ماحول دوست ایل ای ڈی بلب اور ڈیجیٹل واچ سے آراستہ ہیں جس سے وقت ، دن اور درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ نماز کے اوقات اور نماز پڑھنے کے لیے ساتھ ہی جگہ بھی فراہم کی گئی ہے ۔
ڈیجیٹل بینچوں کے ذریعے مختلف سمتوں کا تعین کرنے کےلیے اوپن وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے گوگل میپس سے جگہ یا کوئی بھی مقام تلاش کیا جاسکتاہے ۔
ان بینچوں پر ملکی اور غیر ملکی شہری بیٹھ کر بس ، ٹیکسی کا انتظار کر سکتے ہیں ۔تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے آرام کرسکتے ہیں ۔ وائی فائی کا استعمال کرکے انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتاہے ۔