بھارت سرکار نے نوجوت سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روکدیا

11:21 AM, 9 Nov, 2019

لاہور: بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق 5 روزکے ویزے کے باوجود سدھو کو عین وقت پرا ٹاری پر روک لیا جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سدھو کو واہگہ سے جانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سدھو کے واہگہ پہنچنے پر حکام نے انہیں روک لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنا ہے۔

مزیدخبریں