ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7رنز سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ لگاتار 7شکستوں کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے سیریز برابر کردی۔
ایڈیلیڈ کے میدان میں جنوبی افریقہ 7 رنز سے ناکام رہی۔ مہمان ٹیم دو سو اکتیس کے جواب میں224 رنز بنا سکی۔ ڈیوڈ ملر کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔
مارکوس اسٹونس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 231 رنز بنائے، کرس لِین چوالیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کاگیسو ربادا نے چار شکار کئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔