ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ، عید میلادالنبیﷺ 21 نومبر کو ہو گی

08:20 PM, 9 Nov, 2018

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاول کل 10 نومبر، عید میلادالنبی ﷺْ 21 نومبر کو ہو گی.


مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 1440ھ 10 نومبر اور عید میلادالنبی ﷺْ 21 نومبر 2018 کو ہو گی۔ انہوں نے یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے محکمہ موسمیات، میٹ کمپلیکس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔

واضح رہے کہ سرور کونین محمد مصطفیٰ ﷺْ کے جشن ولادت کے سلسلے میں 21 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

مزیدخبریں