نیب کا  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

07:08 PM, 9 Nov, 2018

اسلام آباد: نیب نے  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کل صبح لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کل صبح لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو موٹروے کے بجائے پی آئی کی فلائٹ پی کے 651 سے صبح 9 بجے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

یادرہے کہ قومی اسمبلی میں   اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لے جایا گیا تھا۔

مزیدخبریں