لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کہتے ہیں کہ سرفراز کو صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان ہی رکھا جائے، مگر کرکٹ کمیٹی کے ہی رکن مصباح الحق سرفراز کی حمایت میں سامنے آگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔ تین میچز کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ 266 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم219 رنز پر آل آوٹ ہو گئی تھی۔
جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔