اداکارہ کبریٰ خان کو گرم ملبوسات کے بغیر نتھیا گلی جانا مہنگا پڑ گیا

02:23 PM, 9 Nov, 2018

لاہور:اداکارہ کبری خان کو گرم ملبوسات کے بغیر نتھیا گلی جانا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبری خان دیگر فنکاروں کے ہمراہ ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی پہنچیں جو ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اپنے ہمراہ گرم ملبوسات نہیں لائی تھیں اور شدید سردی کی وجہ سے اداکارہ کپکپاتی رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں نتھیا گلی میں بھی معمول کا موسم ہوگا لیکن مجھے یہاں آکر اپنی غلطی کا احساس ہوا ۔ آئندہ میں نے کسی بھی سفر پر روانہ ہونے سے قبل متعلقہ مقام پر موسم کی شدت بارے پیشگی آگاہی حاصل کرنے کا سبق یاد کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں