ہمیشہ مشکل کردار نبھائے،شوبز کو خیر باد نہیں کہا‘ ریشم

12:53 PM, 9 Nov, 2018

لاہور: لالی ووڈ اداکارہ ریشم نے کہاکہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ میرے مزاج کے مطابق فلمیں نہیں بن رہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل کردار نبھائے ہیں اور میں آج بھی اس طرح کے کردار کی پیشکش ہونے ک منتظر ہوں۔ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد میں نے بڑی سکرین کا رخ کیا اور جس طرح مجھے پی ٹی وی پر کامیابی ملی اسی طرح مجھے بڑی سکرین پر بھی فلم بینوں نے پسند کیا۔

مجھے اردو اورپنجابی دونوں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر اب طویل عرصے سے لاہور میں فلمیں بننا کم ہوگئیں ہیں اسی وجہ سے میں بھی فلموں میں کم نظر آتی ہوں مگر جیسے ہی مجھے اچھے ہدایتکار کے ساتھ بہترین موضوع پر مبنی اسکرپٹ کا حامل پراجیکٹ ملا تو میں ضرور فلم میں کام کروں گی .

میری پہچان ہی سکرین ہے جس کو میں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ میں نے شو بز کو خیر بادکہہ دیا ہے۔

مزیدخبریں