اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الگ وطن کاتصورپیش کرنے پرعلامہ اقبال کوہمیشہ یادرکھاجائےگا،علاقہ اقبال نے اجتماعی ترقی اورخوشحالی کیلئے"خودی"کوبیدارکیا۔
علامہ اقبال کے 141 ویں یوم پیدائش پراپنے پیغام میں صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں حکیم الامت کے ارشادات پرعمل کرنے کی یاددلاتاہے،علامہ اقبال کے فرمودات اسلام کاحقیقی پیغام سمجھنے میں مددگارہیں،آج پاکستان کو متعدد چیلنجزکاسامناہے۔