ماسکو: روس میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں امریکا نے بھی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ آج ہونے والی امن کانفرنس میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کے مطابق روس میں افغان امن مذاکرات میں ماسکو میں موجود امریکی سفارت کار شرکت کریں گے۔
نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کرانے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہیے۔ طالبان سے براہ راست مذاکرات میں افغان حکومت کا متبادل کوئی اور نہیں ہو سکتا۔
ماسکو میں افغان امن مذاکرات میں پاکستان اور چین سمیت 12 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ افغان حکومت مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہی تاہم افغان امن کونسل کا وفد آزادانہ حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہو گا۔