کوئٹہ:کوئٹہ میں خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم اس بس کا ڈرائیور تھا جس میں خاتون سفر کیا کرتی تھی، ملزم نے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس سے خاتون کو طلاق ہو گئی۔ایف آئی اے نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔