فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وسیم اختر نے مائیک چھین لیا

11:24 PM, 9 Nov, 2017

کراچی: فاروق ستار نے پارٹی قیادت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر کراچی میئر وسیم اختر نے ان سے مائیک چھین لیا اور پریس کانفرنس ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ 

فاروق ستار کے اس اعلان کے بعد پارٹی ورکرز نے رونا شروع کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ 'نہیں بھائی، نہیں بھائی' کہنا شروع کر دیا۔ شور شرابے کی وجہ سے پریس کانفرنس روک دی گئی۔ پارٹی رہنما فاروق ستار کو کمرے میں لے گئے اور منانے کی بھرپور کوششیں شروع کر دیں۔

اس سے قبل فاروق ستار نے مصطفی کمال کی پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فاروق ستار نے ہفتے کو یادگار شہدا پر جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں