روس کی شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں توسیع سے متعلق امریکہ کی قرارداد کی مخالفت

11:15 PM, 9 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

سیریا: روس نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی تحقیقات کیلئے عالمی مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق امریکہ کی مجوزہ قرار داد کی مخالفت کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں مگر ایک مختلف انداز میں ہم ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ریابکوف کے اس بیان سے قبل روس نے ایک عالمی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو بھی مسترد کردیاتھا ۔ اس میں شامی حکومت پر تباہ کن زہریلی گیس کے حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

روس نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی تحقیقاتی ٹیم کے مینڈیٹ کی تجدید کے لیے قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔اب امریکہ کی نئی مجوزہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شام کو کیمیائی ہتھیار تیار نہیں کرنے چاہئیں۔اس میں شام کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے مکمل تعاون کریں۔

مزیدخبریں