اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں : چیئر مین نیب

10:36 PM, 9 Nov, 2017

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں


تفصیلات کے مطابق نیب کو مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی بروقت گرفتاری سے نہ صرف مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے ۔


چیئرمین قومی احتساب بیورو نے ادارے کے تمام ریجنل بیوروز کو مزید ہدایت کی کہ نیب کو مطلوبہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ دو ماہ کے اندر پیش کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔

مزیدخبریں