اسد شفیق نے تمام قومی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

09:27 PM, 9 Nov, 2017

اسلام آباد: قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 4 سال کے دوران 11 کروڑ 19 لاکھ روپے کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر کے باقی تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی کرکٹرز کو گزشتہ 4 سال کے دوران میچ فیس کی مد میں معاوضوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ اسد شفیق 11 کروڑ 19 لاکھ روپے کے ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹر ہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسرطاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تحریری جواب میں پلیئرز کو دیئے گئے معاوضوں کی تفصیلات پیش کیں۔
اسد شفیق 11 کروڑ 19 لاکھ روپے لے کر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹر ہیں، محمد حفیظ 9 کروڑ 73 لاکھ، مصباح الحق7 کروڑ 14 لاکھ، سرفراز احمد 6 کروڑ 91 لاکھ، اظہر علی 6 کروڑ، یونس خان 5کروڑ 98 لاکھ، احمد شہزاد 5 کروڑ 89 لاکھ، شاہد آفریدی 5 کروڑ 56 لاکھ، شعیب ملک 5 کروڑ 47 لاکھ، یاسر شاہ 5 کروڑ 26 لاکھ، وہاب ریاض 5کروڑ 18 لاکھ، جنید خان 4 کروڑ، محمد عرفان 3کروڑ 62لاکھ، حارث سہیل اور عماد وسیم 2،2 کروڑ، عمر اکمل ایک کروڑ 68 لاکھ جبکہ عمرگل کوایک کروڑ67 لاکھ روپے اپنی جیب میں ڈالنے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں