پاکستان اور ملائشیاء میں ایل این جی کی فراہمی کا بین الحکومتی معاہدہ طے پاگیا

09:07 PM, 9 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور ملائشیاء میں ایل این جی کی فراہمی کا بین الحکومتی معاہدہ طے پا   گیا ہے. وزیر اعظم نے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی  جبکہ سیکریٹری پٹرولیم اور ملائشیاء کے نائب وزیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر اعظم نے ایل این جی کی فراہمی کے لیے بین الحکومتی معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور ملائشیاء کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مذید کہا   کہ توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے سخت محنت کی ملک میں ایل این جی ٹرمینلز ریکارڈ مدت میں قائم کیے گئے معاشی ترقی کے لیے گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی تسلسل کے ساتھ فراہمی ناگزیر ہے۔

توقع ہے کہ ملائشین کمپنیاں تیل و گیس کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی جبکہ نائب وزیر ملائشیاء نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان توانائی کے شعبے میں توانائی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں