سنیتا جوار نے نواز الدین صدیقی کی زندگی اجیرن کردی

سنیتا جوار نے نواز الدین صدیقی کی زندگی اجیرن کردی

ممبئی :بالی ووڈ ادکار نواز الدین صدیقی کو اپنی کتاب این آرڈینری لائف میں اداکارہ سنیتا رجوار سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔


تفصیلات کے مطابق نواز الدین صدیقی نے اپنی کتاب این آرڈینری لائف میں متعدد خواتین کے ساتھ اپنے رشتے کی تفصیل بغیر ان کی اجازت کے ساتھ شامل کی تھی جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور وہ تنازع کی زد میں آگئے تھے، یہاں تک کہ انہیں اپنی کتاب شائع کرنے کے فیصلے کو واپس لینا پڑا۔


نوازالدین صدیقی کو اپنی کتاب واپس لینے کے بعد بھی پریشاںیوں سے جھٹکارا نہیں ملا اور بالی ووڈ اداکارہ سنیتا رجوار نے نواز الدین کو اپنی کتاب میں ان سے متعلق غیر ضروری اور ذاتی انکشاف کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنیتا رجوار نے دعوی کیا ہے کہ نوازالدین نے ان کے آپس کے رشتے کی خبروں کو ساز باز کرنے کی کوشش کی ہے ۔