مہنگے ترین سمارٹ فون ایپل پر آنے والی لاگت سامنے آگئی

06:48 PM, 9 Nov, 2017

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل کے مہنگے ترین سمارٹ فون ”آئی فون ایکس “ کو گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا جس پر کمپنی کو 64 فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔
موبائل فون پارٹس پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹیک انسائٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ آئی فون ایکس کی ایک ڈیوائس پر 357.50 ڈالر (37ہزار روپے) لاگت آئی ہے جب کہ کمپنی اسے 999 ڈالر(ایک لاکھ روپےسے زائد) میں فروخت کررہی ہے۔آئی فون نے جدید فیچرز کے حامل روایتی ڈیزائن سے ہٹ کر نئے ڈیزائن کا آئی فون ایکس جمعہ کو اسٹورز پرفروخت کے لیے پیش کیا تھا اور آئی فون کے شوقین افراد نے اپنے پسندیدہ موبائل کمپنی کی جدید ڈیوائس خریدنے کے لیے کئی روز پہلے سے ہی اسٹورز کے باہر ڈیرے ڈال لیے تھے۔
دوسری جانب ایپل نے ٹیک انسائٹ کے تجزیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین سے بہت زیادہ منافع حاصل نہیں کررہی بلکہ مہنگے پارٹس کی وجہ سے ہونے والے اضافی خراجات کے باعث مجموعی لاگت سے ایک معقول منافع لے رہی ہے۔

مزیدخبریں