اوپو کاایف 5 سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

05:49 PM, 9 Nov, 2017

کراچی: چینی سمارٹ فون کمپنی اوپو نے اپنا نیا سمارٹ فون ایف 5پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے جو اپنے جدید ترین فیچرز کے باعث پاکستانی مارکیٹ کا منفرد ترین سمارٹ فون ہے۔
ایف فائیو کمپنی کا پہلا ایف ایچ ڈی، فل سکرین ڈسپلے ماڈل ہے جو پاکستان میں متعارف کروایا گیا ہے اور اب اس فون کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔اس ماڈل میں کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی حامل ’بیوٹی ٹیکنالوجی‘ بھی شامل کی ہے جو سیلفی کو ازخود خوبصورت تر بنانے کی صلاحیت سے حامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی صارفین کے سیلفی کے تجربے کو معیار کی نئی بلندیوں سے روشناس کرائے گی۔اس نے ماڈل کی قیمت 31ہزار 899روپے رکھی گئی ہے اور اس کی فروخت 11نومبر سے شروع ہو جائے گی۔


اس ماڈل میں صارف کے چہرے کی شناخت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے ذریعے موبائل فون اپنے مالک کا چہرہ دیکھ کر ازخود ان لاک ہو جایا کرے گا۔ اس کے علاوہ اس میں فنگرپرنٹ ان لاک کا فنکشن بھی موجود ہے اور یہ صارف پر ہے کہ وہ کون سا فیچر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اس ماڈل میں فنگرپرنٹ ریڈر فون کی بیک سائیڈ پر لگایا گیا ہے تاکہ موبائل کا ڈسپلے چھوٹا نہ کرنا پڑے۔
اس ماڈل میں اوکٹا کور سی پی یو پروسیسر، او ایس 3.2، 4جی بی ریم (RAM)اور 32جی بی روم(ROM)میموری رکھی گئی ہے اور اس میں بیک وقت دو نینو سم کارڈز اور ایک ٹی ایف کارڈ ڈالے جا سکتے ہیں۔ اوکٹا کور سی پی یو پروسیسر کے باعث یہ فون انتہائی کم توانائی صرف کرے گا، اس کی پرفارمنس سپیڈسابق ماڈل کولر او ایس ورڑنز سے 40فیصد زیادہ ہو گی اور یہ ہیٹ اپ بھی نہیں ہو گا۔رپورٹ کے مطابق اس کی بیٹری 3200اے ایچ طاقت کی حامل ہے۔

مزیدخبریں