پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے : راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی

04:35 PM, 9 Nov, 2017

نئی دہلی:بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت بی جے پی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے سے روک نہیں سکتی ہے تاہم پاکستان کی حرکات ہی اس مسئلے کو حل کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے


بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبر دار کیا کہ پاکستان بھارت کو توڑنے کی کوشش میں لگا ہے لیکن بھاجپا حکومت سخت فیصلے اور سخت اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے اس دوران انہوں نے نوٹ بندی کو صیح فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور شمالی مشرقی ریاستوں میں نوٹ بندی کے فیصلے نے عسکریت پسندی کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت بھاجپا سرکار کو کشمیر کے معاملے کو سلجھانے سے روک نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ جو ہم کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں ۔

مزیدخبریں