فیس بک پر بلاوجہ ”لائیک “ مت کریں ! ورنہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتاہے
ریاض:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے جہاں بہت آسانیاں پیدا کی ہیں وہی کئی مشکلات پید ا ہو گئیں ہیں ۔ان کی وجہ سے کئی افراد کی زندگیاں تباہ ہو چکی ہیں ۔اور اگر بات آئے عرب ممالک کی ان میں تو ویسے ہی چھوٹی سے چھوٹی بات پر زندگی تباہ ہو جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نے ہر دلعزیز پروگرام پر پسندیدگی کے اظہار کے چکر میں اپنی منگیتر کو کھو دیا۔ یاد رہے ان دنوں ہیش ٹیگ پر استصواب رائے ہورہا ہے۔ موضوع ہے ”کن بنیادوں پر سماجی تعلقات ختم ہورہے ہیں، دولہا دلہن سے الگ ہورہا ہے، منگیتر اپنے مستقبل کے ساتھی سے چھوٹ رہے ہیں، ماں باپ اور بہن بھائیو ںکے تعلقات میں سرد مہری آرہی ہے“۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے اس حوالے سے عجیب و غریب واقعات ریکارڈ کئے ہیں۔ بہت سارے نوجوانوں کا کہناہے کہ سوشل میڈیا نے ہماری زندگیاں تبدیل کردی ہیں۔ ہر ایک کو دوسرے کی پسند ناپسند کا احترام کرنا ہوگا۔ تعلقات برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو انسانوں کی کمزوری مانے بغیر بات نہیں بنے گی۔