کیلی فورنیا: اسنیپ چیٹ میں صارفین کے پاس میموریز فیچرز کے ذریعے یہ سہولت موجود ہے کہ وہ اسٹوری فیچر میں اپ لوڈ کی گئی گذشتہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو 24 گھنٹے بعد شیئر اور دیکھ سکتے ہیں اور یہی سہولت اب انسٹاگرام کے صارفین کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی وہ تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جو بطور اسٹوری وہ اپ ڈیٹ کر چکے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ انہیں ایک بار پھر سے اپنے تمام ساتھیوں سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری فیچر آپشن پر کلک کرنا ہو گا جہاں نئی اسٹوری اپ لوڈ کرتے وقت پچھلی اسٹوریز بھی واضح ہو جائیں گی۔
ان تصاویر اور ویڈیوز پر علیحدہ سے ایک اسٹیکر واضح ہو گا جو اسٹوری کی تاریخ اور وقت کو بھی واضح کر دے گا۔ اس سے قبل بھی انسٹاگرام اپنے صارفین کی آسانی کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کروا چکا ہے۔ انسٹا گرام کمپنی کے مطابق اس فیچر کو گزشتہ روز سے ہی تمام آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں