ریاض: آسٹریلیا کی اے بی سی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بدعنوانی کے معاملات میں زیرحراست شہزادہ ولید بن طلال نے گزشتہ ہفتے ٹوئنٹتھ سنچری فوکس کمپنی میں اپنے حصص ڈیڑھ ارب ڈالر میں فروخت کر دیئے تھے۔
شہزادہ ولید نے 2017ءکی پہلی 3سہ ماہی کے دوران مذکورہ کمپنی کے حصص حاصل کئے تھے۔ الولید ہی شہنشاہ ابلاغ "روبرٹ نردو"کے سب سے بڑے مددگار مانے جاتے ہیں۔
ویب سائٹ نے توجہ دلائی کہ ابھی تک الولید بن طلال سے حصص خریدنے والے نئے مالکان کے نام معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔