”سعودی عرب ہیلی کاپٹرحادثہ “ اہم ترین شخصیت نے صرف دو دن پہلے اپنے دفتر میں کیا تحریر چھوڑی ؟؟؟؟ انکشاف نے سعودی شہریوں کو ہلاکر رکھ دیا
ریاض:سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جان بحق ہونے والے عسیر گورنریٹ کے سیکریٹری سلمان الجریش کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف ہو ا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیکریٹری عسیر گورنریٹ سلمان الجریش کو اپنی موت کے قریب ہونے کا احساس ہو گیا تھا۔
سلمان الجریش نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دن دفتر میں 2 تحریریں چھوڑی تھیں جن میں تحریر کیا تھا کہ جس نے بھی ان کے ساتھ برا کیا وہ اسے اللہ کےلئے معاف کرچکے ہیں۔
انہوں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ اے خدا تجھے عوام کےلئے ہماری محنت کا علم ہے تومیری کمزوریوں اور کوتاہیوں کو معاف کر دینا۔