نئی دہلی:3 لاکھ افراد ہمیشہ کے لیے دنیا چھوڑنے پر تیار ہو گئے، تقریبا 138,899 بھارتیوں نے مریخ پر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروا لیے،بھارتی افراد نے یہ ٹکٹ ناسا کے ذریعے بک کروائے گئے ہیں۔ ناسا کا مریخ پر جانے کا یہ مشن 5مئی2018 کو شروع کیا جائے گا۔ناسا نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا جو لوگ آن لائن اپنے نام جمع کروائیں گئے تو اُن افراد کو ناسا کی طرف سے بورڈنگ پاس جاری کئے جائیں گئے۔
جیسے ہی ناسا نے اعلان کیا تو بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے نام مریخ مشن کے لیے پیش کردئیے، پوری دنیا میں2429,809 لوگوں نے مریخ پر جانے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروا چکے ہیں
بدھ کے روز ناسا نے اپنے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے مریخ مشن کے لیے جانے والوں میں بھارت تیسرے نمبر پر آ تا ہے۔ سب سے پہلا نمبر امریکی شہریو ں کا ہے اس کے بعد چین کے شہریوں کا نمبر آ تا ہے