لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 140ویں یومِ پیدائش پر ان کے مزار پر حاضری دی ۔انہوں نے حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے نبات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم فلسفی،شاعر اور دانشور تھے۔علامہ اقبال کی شاعری اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کاپیغام نوجوانوں کیلیے مشعل راہ ہے۔نوجوان اقبال کے بتائےراستے پرچل کرملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری سے پوری دنیا کو روشنی ملتی ہے۔ہم ہر سال مزار اقبال پر آتے ہیں لیکن سوچنا ہے انکے خیالات پر کتنا عمل کیا؟سترسال اقبال کےاشعارپڑھے،تقاریر کیں، عملی طورپرہم نےعام آدمی کو کیا سہولت دیں؟معاشرے میں غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کرنےکیلیے کیا کوشش کی؟انہوں نے کہا کہ اقبال کی رہنما ئی کے باوجود آج بھی ہم پستی کا شکار ہیں۔ہم نے علامہ اقبال کے احکامات پر کتنا عمل کیا یہ بات آج بھی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شفاف احتساب کیسے لےکر آئے؟یہ سوچنے کی ضرورت ہے۔ہم نے سب کچھ کیا مگر علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل نہیں کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ملک میں احتساب کا عمل ختم ہوچکا ہے۔ملک میں اقرباپروری کو فروغ دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہاربوں کھربوں لوٹے گئے،سب کو پتا ہے لیکن کوئی پوچھنےوالا نہیں۔کرپشن نے ہمارے نظام کوکھوکھلا کردیا ہے۔ہم نے اپنا کردار نہ بدلا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔آج کرپشن لوگ معاشرےمیں اشرافیہ کہلاتے ہیں۔