سابق امریکی صدر نہایت معمولی تنخواہ پر نئی نوکری پر پہنچ گئے

09:55 AM, 9 Nov, 2017

نیو یارک :سابق امریکی صدر بارک اوباما اپنی نئی نوکری پر پہنچ گئے اور وہ بھی معمولی تنخواہ پر اور یہ ڈیو ٹی بھی جیوری کی ہے، شکاگو کی عدالت میں حاضری دی، ان کے اقدام کو جج نے بھی سراہا۔دنیا کی بڑی عسکری طاقت میں سے ایک امریکا کے سابق صدر نے صرف 17 ڈالر معاوضے والی عدالتی نوکری کے لئے خود کو پیش کرکے مثال قائم کردی۔

امریکی شہریوں کے فرائض میں سے ایک جیوری ڈیوٹی بھی ہے، کم ہی لوگ خوشی سے عدالتی معاونت کی یہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، جس کےعوض انہیں یومیہ تقریبا 17ڈالر یعنی تقریباً 18 سو پاکستانی روپے ملتے ہیں۔

درجنوں دیگر شہریوں کے ساتھ سابق صدر بھی شکاگو میں عدالت کو اپنی دستیابی سے آگاہ کرنے پہنچے، البتہ ان کے آگے پیچھے محافظوں کا دستہ تھا۔
کک کاونٹی کے جج نے اوباما کی تعریف کی اور کہا کہ ایک سابق صدر خود کو جیوری کے طور پر پیش کر رہا ہے تو ہر فرد کو آمادہ رہنا چاہیے، تاہم فی الحال اوباما کو کسی کیس میں ذمہ داریاں نہیں سونپی گئیں۔

مزیدخبریں