لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھنداورا سموگ کا راج آج بھی برقرار ہے ۔ دھند سے کاروبار زندگی مفلوج،پروازوں اورٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر ہوگئے ۔اسموگ کےباعث شہری گلے اورجلد کی بیماریوں میں مبتلاہونےلگے۔
لاہور میں دھند میں اضافے کے باعث موٹروے کو بابوصابوسےکوٹ مومن تک موٹروےبند کر دیا گیا ۔ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔ترجمان موٹروے کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ون صوابی سے پشاور تک بند کر دی گئی ہے۔موٹروےایم4 فیصل آبادسےگوجرہ ہیوی ٹریفک کےلیےبند کر دی گئی ہے ۔ جی ٹی روڈپرکامونکی سےلاہورتک حدنگاہ 60میٹر رہ گئی ہے۔