اجے دیوگن اپنی بیٹی کو فلم نگری سے دور رکھنے کے خواہشمند

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریومیں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن سے ان کی 13 سالہ بیٹی نائسا کی مختلف تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نائسا ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی

05:47 PM, 9 Nov, 2016

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریومیں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن سے ان کی 13 سالہ بیٹی نائسا کی مختلف تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نائسا ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی جس کے وہ کچھ سیکھ نہ سکے۔ اداکارنے کہا کہ ان کی بیٹی کو ان ہی تقریبات میں دیکھا جاسکے گا جہاں وہ معاشرے کے حوالے سے کچھ سیکھ سکیں یا جن تقریبات سے نائسا کے خیالات میں معاشرے کے حوالے سے تبدیلی آسکے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ لوگ نائسا کو کسی بھی ایسی تقریب میں نہیں دیکھیں گے جہاں معروف شخصیات یا شوبزستارے ہوں۔ دوسری جانب نائسا بھی ایسی ہی تقریبات کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں سماجی اسباب کے حوالے سےبہت کچھ ہو۔ 

مزیدخبریں