پنجگور:وفاقی وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلو چ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحدوں اور امیگریشن کے امور کو خوش اسلوبی سے حل کیاجائے گا۔
پنجگور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد کے دونوں طرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ملازمتوں میں بلوچستان کے کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے۔