عشرت العباد تبدیل، سعید الزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ لگانے کا فیصلہ

عشرت العباد تبدیل، سعید الزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ لگانے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر کی تبدیلی  کا فیصلہ کرلیا ہے اور 15 سال سے گورنر کا عہدہ رکھنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈٓاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ بھی رہ چکے ہیں انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔

سعید الزمان صدیقی آصف علی زرداری کے مقابلے میں ن لیگ کے صدارتی امیدوار تھے۔