نیلسن: قومی ٹیم نے پیس ہتھیاروں سے کیوی بیٹنگ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی۔مصباح الحق کے مطابق بولرز پچز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ جیسی پرفارمنس دہرانا ہو گی۔ کپتان نے ریٹائرمنٹ پلان فی الحال خارج ازامکان قرار دیدیا۔
نیلسن میں موجود قومی کرکٹرز کے بھرپورنیٹ پریکٹس سیشنز جاری ہیں۔ کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس سمیت بیٹنگ۔ بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بولرز باؤنسی پچز کا فائدہ اٹھا کر حریف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔ درست لائن لینتھ پر گیندیں کرتے رہے تو نتائج اچھے ہوں گے۔
کپتان کے مطابق یو اے ای میں اپنی غلطی سے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہے۔ سفر آسان نہیں لیکن اگر حکمت عملی پر نظم و ضبط کیساتھ عمل پیرا ہو اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔
کپتان نے کہا کہ ابھی ہدف نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی ہے۔ خواہش ہے کہ ذاتی اور ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق ہو، نیوزی لینڈاے کیخلاف 3 روزہ وارم اپ میچ11نومبر سے شروع ہوگا جبکہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ 17 نومبر کو کرائسٹ چرچ میں ہو گا۔