روشلم :اسرائیلی زندانوں میں ڈیڑھ ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباو¿ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی شہری احمد ابو فارہ اور انس شدید حالت خراب ہونے کے بعد جیل اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ احمد ابو فارہ گذشتہ پانچ روز سے کومے میں ہیں۔ انہیں بیت المقدس میں ”اساف ھروفیہ“ نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کسی بھی وقت صہیونی انتظامیہ اسے جبری خوراک دینے کی بھی کوشش کرسکتی ہے۔
دوسرے بھوک ہڑتالی اسیر انس شدید 25 ستمبر سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی حالت بھی کافی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔