دونوں ہی افراد میں کافی قدریں مشترک ہیں۔ دونوں سیاست سے پہلے بھی کافی مشہور تھےاور سیاسی خیالات اوربیانات بھی ملتے جلتے ہیں، دھاندلی کا شورمچانے والےعمران خان اورڈونلڈ ٹرمپ کےدھاندلی پر بیانات مشترک۔
امریکی انتخابات میں اپنے ہی منفرد انداز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ سوشل میڈیا پر عمران خان سے کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا کے علاوہ پاکستانی سیاست دان بھی عمران خان کو پاکستان کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردے چکےہیں۔
سب سے مشترک قدر جو بیان کی جار ہی ہے وہ دھاندلی پر دونوں رہنماوں کے بیانات تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جیتنے کے باجود الیکشن کے دن پر بھی دھاندلی کےالزامات لگاتےرہے۔
سوشل میڈیا پرجاری بحث ایک طرف ٹرمپ تو اس قدراشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں کہ ان کے مقابلے میں عمران خان توعبدالستارایدھی معلوم ہوں۔
عمران خان کا کرپشن کو 90 دن میں ختم کردینے کا وعدہ ایک خواب تو ہو سکتاہے مگرٹرمپ کامیکسیکن تارکینِ وطن کوامریکہ سے باہر رکھنے کے لیے 'دیوارِ ٹرمپ' کی تعمیر کا اعلان ظالمانہ اور نسل پرستی کے قریب تر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ تو تمام متنازع بیانات کے باجود سپرپاورامریکہ کے صدر بن بیٹھے کیا۔ کپتان کو بھی وزارت عظمیٰ کا ہما کبھی نصیب ہوگا،یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔