عامرخان اور شارخ میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں

09:59 AM, 9 Nov, 2016

ممبئی:ہندوستانی اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' نے ریلیز سے قبل ہی اسے سپر ہٹ بنا دیا ہے، جس کے بعد عامر خان اپنی فلم پر دوستوں کی رائے جاننے کے لیے اس کی اسکریننگز منعقد کررہے ہیں۔

لیکن خاص بات یہ ہے کہ عامر خان کسی اور کے لیے نہیں بالکہ شاہ رخ خان کے لیے فلم کی اسکریننگ کا ارادہ کررہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کا ارادہ ہے کہ وہ جلد شاہ رخ خان کے لیے فلم 'دنگل' کی اسکریننگ رکھیں، کیوں کہ شاہ رخ بہت جلد اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے میرٹھ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان کے ماضی میں کئی جھگڑے ہوچکے ہیں، یہ دونوں اکثر تقاریب میں ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے بھی نظر آئے، تاہم اب چیزیں تبدیل ہورہی ہیں۔ عامر خان کی فلم 'دنگل' مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ نیتیش تیواری کی ہدایات میں بننے والی فلم 'دنگل' رواں سال 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں