ڈونلڈ کی برتری،ایشیائی مارکیٹوں کے حصص میں کمی

ڈونلڈ کی برتری،ایشیائی مارکیٹوں کے حصص میں کمی

ٹوکیو: امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کے نتیجے میں ایشیائی حصص بازار میں ہلچل نظر آئی ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا کے حصص بازار ابتدا میں زیادہ قیمتوں پر کھلے تاہم اس خطے کے بیشتر بازاروں میں کمی دیکھنے میں آئی ۔

کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی تو جاپان کی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ حصص بازار کے تاجروں نے ہلیری کی جیت کی توقع کی تھی ایسے میں اگر مقابلہ سخت بھی ہو تو بازار گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

جاپان سٹاک ایکسچینج نیکئی میں 2.8 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9 فیصد نیچے چلا گيا ہے اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7 فیصد نیچے ہے۔