کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے کہ جعلی اسمبلی قبول نہیں ،  ہم نے اعلان کردیا فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے: مولانا فضل الرحمان

10:18 PM, 9 May, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کاکہنا ہے کہ  کارکنوں کا جوش وجذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور جلسے سے خطاب میں کہاکہ    کارکنوں کا جوش وجذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے کہ جعلی اسمبلی قبول نہیں ہے۔یہ حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ  ہم عوام کی عزت نفس کا  مقدمہ لے کر آئے ہیں۔پاکستان بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دی گئیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ فاٹا کے عوام آج  نہ ادھرے کےر ہے نہ ادھرکے۔فاٹا کے لوگوں کو دوسرے کے برابر لانے کے 8  سال گزر گئے۔میں نے پشتونوں اور بلوچوں کے حق  کی بات کی تھی۔ 

انہو ں نے مزید کہاکہ  ہم بلاوجہ نہیں لڑتے،  ہم اپنا نقطہ نظر  پیش کریں تب بھی ناراضی۔میرے فیصلے بھی تاریخ میں لکھے جارہے ہیں۔
پاکستان کو عوام نے بنایا ہے۔  ہم نے اعلان کردیا فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم قوم کی توہین برادشت نہیں کرسکتے۔میں اس جگہ کھڑا ہوں تو کسی دلیل پر کھڑا ہوں ۔


انہوں نے کہاکہ   میں بھی بتانا چاہتا ہوں کہ آئین و قانون میں کوئی رولز نہیں ہے کہ فوج سیاست پر بات کریں۔ آج پوری دنیا کے سامنے واضح ہے کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج غزہ اور شہری آبادیوں پر بمباریاں ہورہی ہے ۔ 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں