بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اجلاس کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو چیمبر میں بلایا۔


وکیل سلمان صفدر اور پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کی رضامندی سے نئی تاریخ مقرر کی گئی۔عدالت عالیہ نے اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی 15 مئی تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں