پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ 9 مئی واقعات میں پارٹی لیڈروں اور ورکرز کو اکسایا گیا۔
گورنر کے پی کے نے کہا جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ امن و امان ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا لوگوں سے بھتے لیے جا رہے ہیں۔ وزراء کو مراعات اور گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا گورنر ہاؤس سے ایسا تاثر نہیں دیتا کہ فاصلے بڑھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے صوبے میں فنڈز آئیں۔
انکا کہنا تھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں اضافی پیسے آئے وہ کہاں لگے۔ سڑکوں پر احتجاج مت کرو صحیح فورم پر آکر بات کرو۔
گورنر کے پی نے کہا، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں گے، آپ نہیں نکال سکتے۔ آپ اگر قانون توڑیں گے تو آپکو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان دوبارہ بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔