مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام شروع،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باقاعدہ افتتاح کر دیا

07:35 PM, 9 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام شروع ہوگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موٹر سائیکل اور گھڑ سوار یونٹ  کا معائنہ کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 60 پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی۔ مارگلہ پٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ فٹ پٹرول ،موٹرسائیکل پٹرول اور  گھڑ سوار پٹرول پر مشتمل ہے۔

 محسن نقوی نے کہا مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔  اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یہ افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مارگلہ ٹریلز کے علاقے میں موبائل سگنل کا مسئلہ  حل کرنے کے  لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
 محسن نقوی نے کہا موبائل ٹاور لگانے کا جائزہ لیا جائے۔
 اس موقع پر بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے،  موٹرسائیکل یونٹ  06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے۔   گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پٹرول یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں