وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کل  کلینکس آن ویلز منصوبہ کا افتتاح کریں گی

07:28 PM, 9 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کل حضوری باغ میں کلینکس آن ویلز منصوبہ کا افتتاح کریں گی۔


صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ حضوری باغ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے کلینکس آن ویلز منصوبہ کے اجراء کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے  خواجہ عمران نذیر  کاکہنا تھا کلینکس آن ویلز صحت کے شعبہ میں انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا،،فیلڈ ہسپتالوں کی طرح، کلینکس آن ویلز صحت کے نظام کو مکمل ٹرانسفارم کردے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  وزیر اعلی پنجاب کل 200 سے زائد کلینکس آن ویلز کا افتتاح کریں گی۔کلینکس آن ویلز بھی پسماندہ، تنگ علاقوں میں کام کریں گے۔

مزیدخبریں