زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

07:15 PM, 9 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان  کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کو 14 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.11 ارب ڈالر بڑھ کر 9.12 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 2.86 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.33 ارب ڈالر رہے۔آئی ایم ایف قسط ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریبا ساڑھے 14 ارب ڈالر ہوئے ہیں

مزیدخبریں