راولپنڈی :پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت کی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت کی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری تنصیبات پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی سے متعلق ہے۔رؤف حسن نے کہا کہ دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے جبکہ تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق دائر کی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی نشاندہی کی ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کےلیے بھی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔