راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم جاری دیا ہے کہ شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔
سابق صدر عارف علوی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ۔ ان کو بارہا پارٹی پالیسی وائلیٹ نہ کرنے کی ہدایات دیں۔نو مئی وہ دن تھا جب ہمارے 16 کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں۔