فاسٹ باؤلر محمد   عامر کو آئر لینڈ کا ویزہ مل گیا 

05:16 PM, 9 May, 2024

لاہور: فاسٹ باؤلر محمد   عامر کو آئر لینڈ کا ویزہ مل گیا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا ہے  ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق  محمد عامر کو ڈبلن بھجوانے کے  لیے اقدامات شروع کردیے  گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 4 سال قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے  آئرش ٹیم کیخلاف سیریز پہلے ٹی20 میچ میں شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی تھی۔

پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ دبئی سے براستہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ چکا ہے جبکہ سپنر شاداب خان اور حسن علی نے بھی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

مزیدخبریں