سیالکوٹ : پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ ریحانہ ڈار کے بیٹے عُمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو متعدد خواتین سمیت گرفتار کر کیا گیا ہے۔
عمرڈار کا کہنا تھا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
عمرڈار کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ میری والدہ کو وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایما پر گرفتار کیا گیا۔