پی ٹی آئی کے 9 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف: رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش

03:07 PM, 9 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس  ہوا۔ نگران دور حکومت میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ خصوصی اجلاس میں پیش کردی گئی۔

 ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نگران دور حکومت میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی۔ تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا۔کمیٹی نے کہاتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف ناقابل تردید ویڈیوز ثبوت موجود ہیں۔

رپورٹ میں سرکاری تنصیبات کی توڑپھوڑ سنگین جرم قرار دینے کی سفارش کی گئی۔مقدمات کے جلدفیصلوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کی سفارش کی گئی۔ تین رکنی کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے سامنے رکھی گئیں۔

 کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے اس سے متعلق قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا۔کابینہ اراکین نے 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

 کابینہ اراکین کا کہنا تھا کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی؟وفاقی کابینہ نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، پاکستان کے خلاف آئندہ کوئی بھی سازش نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں