خفیہ دستاویزات لیک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: بلاول بھٹو

خفیہ دستاویزات لیک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: بلاول بھٹو

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم کے گھراور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 9 مئی کی برسی پر پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گہنونی سازش تھے۔ سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اُکسانے اور کس کی ایماء پر کیے گئے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔ 

پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ لیکن پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا۔ 







مصنف کے بارے میں