گوادر ، نامعلوم افراد کا حملہ،کوارٹر میں سوئے 7افراد جاں بحق

گوادر ، نامعلوم افراد کا حملہ،کوارٹر میں سوئے 7افراد جاں بحق

گوادر : گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پرفائرنگ کی ہے, مقتولوں کی لاشیں اور زخمی کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے, جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ   اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر میں دہشت گردی کی  مذمت کی، محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا 7 افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کی گوادر کے علاقے سربندر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کیاور کہا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،  دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے،  پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں نہ ہی کوئی جگہ۔


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی معصوم لوگوں کی جان سے کھیلنےوالے درندے انسان کہلانے کے حق دار نہیں ،دہشت گردی کےناسور کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔